پاکستان نے مسعود اظہر کی گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ مطلع نہیں کیا: ترجمان بھارتی وزیر خارجہ

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جنوری 2016 20:43

پاکستان نے مسعود اظہر کی گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ مطلع نہیں کیا: ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری 2016 ء) ترجمان بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے مسعود اظہر کی گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ مطلع نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سیکورٹی اداروں کی جانب سے جیش محمد کے مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی تحقیقات کےلیے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب ترجمان بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاحال مسعود اظہر کی گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ مطلع نہیں کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے مابین مذاکرات کے حوالے سے بھی آج حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔