امریکی پولیس مطلوب ملزم کی شکرگزار

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 14 جنوری 2016 00:01

امریکی پولیس مطلوب ملزم کی شکرگزار

لیما، اوہائیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2016ء)اوہائیو سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم نے شوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی اپنی تصویر پسند نہ آنے پر پولیس کو نئی تصویر بھیجی ہے۔ لیما پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں 45 سالہ ڈونلڈ پگ کی نئی تصویرشیئر کرتےہوئے لکھا کہ یہ تصویر مسٹر پگ نے بذات خود ہمیں بھیجی ہے۔ اتنے مدد گار ہونے پر ہم اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر وہ لیما پولیس ڈیپارٹمنٹ میں آکر خود پر لگے الزامات کے بارے میں بات چیت کر لیں تو ہم انہیں مزید سراہیں گے۔ ڈونلڈ پگ نے اپنی تصویر بھیجتے ہوئے لکھا کہ یہ بہتر تصویر ہے، دوسری والی کافی خوفناک تھی۔ ڈونلڈ پگ نے مقامی ایف ایم ریڈیو پر فون کر کے بتایا کہ پولیس نے جو تصویر پوسٹ کی تھی، اس میں تو میں تھنڈر کیٹ یا اسی طرح کا کچھ لگ رہا تھا۔ ڈونلڈ پگ پر آتش زنی اور لوٹ مار کے الزامات ہیں۔