رایاسرسوں اورکینولاکی فصل پھلیاں بننے اورپکنے کے مراحل میں داخل

جمعرات 14 جنوری 2016 13:50

سلانوالی ۔14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء)رایاسرسوں اورکینولاکی فصل پھلیاں بننے اورپکنے کے مراحل میں داخل ہوگئی ، خان پوررایااورچکوال سرسوں زیادہ پیداواردینے والی اقسام ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ رایاسرسوں اورکینولاکی فصل پھلیاں بننے اورپکنے کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے، کاشت کارا س وقت ان کی بہتر دیکھ بھال سے فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کویقینی بنائیں، اپنی فصل کوتیسراپانی پھلیاں بننے پرلگائیں سست تیلا آر دارمکھی گوبھی کی تتلی دھبے داربگھ حملہ آوورہوکرفصل کونقصان پہنچاتے ہیں ،ان کیڑوں کے مربوط طریقہ انسدادمیں کھیت کوجڑی بوٹیوں سے پاک رکھاجائے۔

کاشت کار کسان دوست کیڑوں کی تعدادبڑھائیں اور حملہ شدہ فصلوں کے مڈھوں کوبرداشت کے بعد فوری تلف کریں