جامعہ کراچی: بی کام ریگولرکے امتحانات20 جنوری سے شروع ہوں گے

جمعرات 14 جنوری 2016 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولرسالانہ امتحانات 2015 ء بروزبدھ20 جنوری2016 ء سے شروع ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں29 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں50 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال بی کام ریگولر کے امتحانات میں29288 طلباء وطالبات شرکت کریں گے جس میں سال اول کے6506طلباء اور 5467 طالبات شامل ہیں اور سال دوئم میں2120طلباء اور2550طالبات شامل ہیں،جبکہ سال اول ودوئم باہم کے 7796 طلباء اور 12866 طالبات شامل ہیں۔تمام امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تا5:30 بجے شام منعقد ہوں گے۔