ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،ہزاروں ٹھیکیدار کام کرتے تھے،پرویز الٰہی

کامران کیانی سمیت کسی ٹھیکیدار کو نہیں جانتا،شہبازشریف نے اچھا ہوا اعتراف کر لیا، رنگ روڈ منصوبہ (ق) لیگ کے دور کا تھا،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعرات 14 جنوری 2016 23:07

ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،ہزاروں ٹھیکیدار کام کرتے تھے،پرویز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) سا بق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،ہزاروں ٹھیکیدار کام کرتے تھے،کامران کیانی سمیت کسی ٹھیکیدار کو نہیں جانتا تھا،شہبازشریف نے اچھا ہوا اعتراف کرلیا،رنگ روڈ منصوبہ (ق) لیگ کے دور کا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ٹھیکے شفاف طریقے سے دئیے جاتے تھے،بڑی تعداد میں ترقیاتی منصوبے چل رہے تھے،ٹھیکے کیلئے سفارش نہیں آئی،ٹھیکے پلان پر دئیے جاتے تھے،کامران کیانی نے بھی ٹھیکہ لیا ہوگا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے،شہبازشریف کو اگر کچھ کہنا تھا تو اس وقت کہتے جب سابق آرمی چیف اشفاق کیانی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سستی روٹی،آشیانہ سکول سکیم سمیت تمام سکیمیں ناکام ہوچکی ہیں

متعلقہ عنوان :