ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے داماد انتقال کر گئے
جمعہ 15 جنوری 2016 20:46
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء ) لاہورہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے داماد ایڈووکیٹ اظہر حمید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ جناز گاہ بہاولپور روڈ میانی صاحب میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمان، مسٹر جسٹس منظور احمد ملک، مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس خالد محمود خان، مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار، مسٹر جسٹس یاور علی، مسٹر جسٹس انوار الحق، مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان ،مسٹر جسٹس مامون الرشید شیخ ، مسٹر جسٹس علی باقر نجفی، مسٹر جسٹس عاطر محمود، مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن،مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ،مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا اور مسٹر جسٹس شاہد جمیل سمیت عدالت عالیہ کے دیگر جج صاحبان، سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس خلیل الرحمان خان، سابق جج سپریم کورٹ اعجاز احمد چودھری، لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شیخ نجم الحسن اور عبد الستار اصغر، عدالت عظمیٰ و عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ جج صاحبان، رجسٹرار ہائی کورٹ طارق افتخار احمد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، جوڈیشل افسران، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور لاہور بار ایسو سی ایشن کے موجودہ اور سابق صدور و دیگر عہدیداروں، وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، سینئر قانون دان حامد خان، اکرم شیخ، احمد اویس، رمضان چودھری، اظہر صدیق سمیت سینئر وکلاء سیاسی و سماجی رہنما?ں، عدالت عالیہ کے افسران، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.