چاغی ،لیویز نے دوران گشت ایک شخص کی لاش برآمد کرلی

جمعہ 15 جنوری 2016 22:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء ) چاغی میں لیویز کو دوران گشت ایک شخص کی لاش برآمد کرلی جسے لیویز نے قبضے میں لے کر فوری طورپر مقامی ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر چاغی کے علاقے دھاگن سے لیویز کو ایک لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے فوری طورپراس کی شناخت نہیں ہوسکی مزید تحقیقات جاری ہے ۔