Live Updates

عمران خان پرانی اور نئی انگوٹھیوں کے چکر سے نکلیں اور ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں،سینیٹر پرویز رشید

جمعہ 15 جنوری 2016 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ عمران خان پرانی اور نئی انگوٹھیوں کے چکر سے نکلیں اور ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انہوں نے عمران خان کی انگوٹھی کی نمائش پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرانی اور نئی انگوٹھیوں کے چکر سے نکل آئیں ۔ نواز شریف خطے سے دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے میں مصروف ہیں عمران خان بھی ان کے ساتھ ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی تک انگوٹھیوں کے چکر میں پڑے ہیں ۔ عمران خان جماعت کے بڑے ہیں کارکنوں اور مداحوں کو انگوٹھیوں میں نہ الجھائیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :