دنیا کی دوسری آئن سٹائن۔۔۔ ایک بائیس سالہ ذہین لڑکی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 13:23
شکاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : ہارورڈ یونیورسٹی کا یہ ماننا ہے کہ دنیا کی دوسری آئن سٹائن ایک بائیس سالہ فزکس کی ماہر لڑکی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سبرینا گونزیلز محض چودہ سال کی تھی جب اپنا بنایا ہوا سنگل انجن طیارہ لے کر منظوری کے لیے MITکے کیمپس آفس میں آئی ۔ تاہم بائیس سالہ نوجوان لڑکی اب MITہی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہارورڈ سے پی ایچ ڈی کرنے کی خواہشمند ہے ۔
بائیس سالہ سبرینا فزکس کے کچھ مشکل ترین سوالات کے جوابات دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اپنی ذہنیت اور قابلیت کی بنا پر سبرینا کو دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں نے نوکری کی آفر کی یہاں تک کہ ناسا (NASA) نے بھی اس نوجوان ذہین فزکس گرل میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سبیرنا کی تحقیق بلیک ہولز اور اسپیس ٹائم کی پیمائش کرنے کے لیے ہے۔(جاری ہے)
سبرینا کوانٹم مشین کی مدد سے کشش ثقل کو پہلے سے زیادہ تفصیل میں بیان کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔
سبرینا سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی عمر کے دیگر نوجوان لڑکے لڑکیوں ک ی طرح شکاگو کی اس رہائشی ذہین لڑکی کو سوشل میڈیا میں ذرہ بھر بھی دلچسپی نہیں ہے ۔ سبرینا کا کوئی فیس بک ، لنکڈ ان یا انسٹا گرام اکاﺅنٹ نہیں ہے۔ اور نہ ہی سبرینا کے پاس سمارٹ فون ہے۔البتیہ سبرینا اپنی ویب سائٹ کو متواتر اپ ڈیٹ کرنے اور اس پر اپنی تحقیقات اور کامیابیوں سے متعلق درج کرنے میں مگن رہتی ہے۔ سبرینا کو پہلے MIT کی لسٹ میں رکھا گیا تھا ، یونیورسٹی پروفیسرز نے بتایا کہ جب ہم نے سبرینا کے طیارہ بناتے ہوئے ویڈیو دیکھی تو منہ کھُلا ہی رہ گیا ۔ سبرینا کی جانب سے کی گئی تمام تر محنت نا قابل یقین تھی۔ جس کے بعد اپنی گریجویشن میں سبرینا نے سب سے زیادہ گریڈز بھی حاصل کیے۔ سبرینا کو اپنی پڑھائی اور تحقیقات میں مدد کے لیے مختلف تنظیموں کی جانب سے ہزاروں ڈالرز بھی دئے گئے۔ فزکس کے لیے اپنے پیار اور جنون کا اظہار کرتے ہوئے سبرینا نے کہا کہ فزکس اپنے آپ میں ہی ایک پُر جوش مضمون ہے۔ یہ کوئی 9سے5والی چیز نہیں ہے ، ہاں جب آپ تھک جائیں تو سو جائیں لیکن جب تھکے نہ ہوں تو فزکس کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.