آزادحکومت کے وفاقی حکومت کیساتھ تعلقات مخلصانہ بھی رہے اور برادرانہ بھی،وزیراعظم پاکستان اپنے بعض وزراء کو شپ اپ کال دیں، شوکت جاوید

ہفتہ 16 جنوری 2016 15:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ آزادحکومت کے وفاقی حکومت کے ساتھ تعلقات مخلصانہ بھی رہے اور برادرانہ بھی۔ تاہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو اپنے بعض وزراء کو شتر بے مہار بننے سے روکنے کے لیے شٹ اپ کال دیں۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ہمیشہ رواداری، وضعہ داری ،شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان کے اندر اور باہر کی تمام جمہوری قوتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے اور آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار حکومتی ممبران اسمبلی کے برابر اپوزیشن ممبران اسمبلی کو فنڈز فراہم کیے اور ان کے استحقاق کا احترام کیا۔

اب جیسے ہی عام انتخابات قریب آ رہے ہیں تو ان کی پالیسیوں اور ناذیبہ ، غیر شائستہ زبان درازی سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں اخلاقیات اور جمہوری روایات کا کوئی پاس نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سیاست میں موجودہ اشتعال انگیز روش وفاق کیلئے بھی نقصاندہ ہے اور آزادحکومت کیلئے بھی۔ لہٰذا دونوں اطراف کے ببر شیر نیان میں ہی رہیں تو بہتر ہو گا۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے خلاف بعض وفاقی وزراء کے ریمارکس سے ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کی ہتک اور بے توقیری کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جس کے لیے وہ فوری طور پر اہل کشمیر اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے معافی مانگیں۔آزادکشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے بے شمار ، بے حساب جاں نثار موجود ہیں۔ کسی کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ رکیک جملوں کا استعمال کر کے گیلری پلے کریں۔پوائنٹ سکورنگ اور بلیم گیم کا وقت گزر چکا ہے اب کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سب کو جانا ہو گاوفاقی حکومت قبل از انتخابات دھاندلی کی منصوبہ سازی ترک کرے اور کشمیر کونسل سے کروڑوں روپے اپنے امیدواروں میں تقسیم کر کے ضمیر فروشی کی منڈیاں لگانے کے عمل سے اجتناب کیا جائے اور اسی وجہ سے بھارت مرکز کی مداخلت کا ڈھنڈورا پیٹ کرپاکستان اور کشمیر کے خلاف ہرزہ سرائی مہم شروع کر لیتاہے۔

آزاد خطہ میں شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نظریاتی پیروکار ایک بار پھر عوامی مینڈیٹ حاصل کر کے خدمت خلق کے مشن کو جاری رکھیں گے اور جلد پارٹی کے جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزادکشمیر کا دورہ کر کے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ اپوزیشن کے بعض رہنماؤں کو محترمہ فریال تالپور اور چوہدری ریاض فوبیا ہو چکا ہے۔ وہ آئے روز ان کے خلاف غیر جمہوری ، غیر اخلاقی الزام تراشیاں کر کے لاف زنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :