Live Updates

عمران خان نے برین ٹیومر کی مریضہ 6سالہ ایمن کی خواہش پوری کر دی، بنی گالہ میں ملاقات کرکے تصاویر بھی بنوائیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 21:07

عمران خان نے برین ٹیومر کی مریضہ 6سالہ ایمن کی خواہش پوری کر دی، بنی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برین ٹیومر کی مریضہ 6سالہ ایمن کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو 6سالہ ایمن جوکہ برین ٹیومر کی مریضہ ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملنے کی خواہش رکھتی تھی اور جب اس بات کا عمران خان کو پتہ چلا تو انہوں نے فوری طور پر متاثرہ بچی کی طرف پیغام بھجوا کر بچی کو جلد از جلد ملنے کیلئے اپنی رہائش گاہ پر بنی گالا میں بلوا لیا،6سالہ بچی ایمن نے عمران خان سے ملاقات کے دوران گفتگوبھی کی اوران کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :