دنیا میں عدل انصاف اور انسانی اقدار کی بحالی کے سلسلے میں صحافیوں نے ہمیشہ اپنی حصے کی بھر پور جدوجہد کی ہے ، محمد رضا وکیل

ہفتہ 16 جنوری 2016 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق پارٹی کے نائب چیئرمین محمد رضا وکیل نے ہزارہ ٹاون میں ہزارہ اسٹوڑنٹس فیڈریشن کے تحت جرنلزم کے موضوع پر منعقدہ ورکشا پ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں عدل انصاف اور انسانی اقدار کی بحالی کے سلسلے میں صحافیوں نے ہمیشہ اپنی حصے کی بھر پور جدوجہد کی ہے ، تحقیق کی بنیاد پر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں صحافیوں نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے جرنلسٹ وہ طبقہ ہے جنہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کے سامنے عوام کے حقوق کی نشاندہی کرکے انہیں ان کے فرائض کی یاد دہانی کرائی ہے ،اور اپنی بھر پور زمہ داریوں کو بروے کار کیا ہے ، امن اور خطرناک ترین حالات میں بھی جرنسلٹوں نے عوامی مظلومیت اور ظلم کی نشاندہی کے لئے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ اپنا کردار ادا کیا ہے ، اور کسی بھی مسلے کے اوپر فیکٹ فائنڈنگ کے طور پر عوام کو حقائق سے آگاہی دلاکر ان حقائق پر اپنی تجربات اور مشاہدات کے مطابق عوام تک اپنی رائے پہچائی ہیں معاشرے میں محرمیتوں کے ازالے اور انکی دوری کے لئے جرنلسٹوں نے ہمیشہ مسائل کی نشاندہی کی ہے ، اور مقتدر قوتوں کے سامنے عوامی حقوق اور انکے اقدار کے مطابق اپنی مطالبے رکھے ہیں ، جرنسلٹ وہ طبقہ ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کو آگاہی اور شعور فراہم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ محروم اور محکوم اقوام کی انسانی سماجی برابری کے خاطر بھی جرنلسٹ طبقہ کا کردار اہمیت کا حامل رہا ہے