میاں عبدالوحید اور شاہ غلام قادر نے وادی نیلم کے سادھ لوح عوام کوبول بچن کے سوا کچھ نہ دیا‘محمد اسرائیل قاضی

دونوں نے پینترے بدل بدل کر وادی نیلم کو ملنے والے کشمیر کونسل کے اور لوکل گورنمنٹ کے فنڈز پراپنی سیاسی دکانیں چمکانے کاکاروبار جاری رکھاہواہے

اتوار 17 جنوری 2016 12:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) پی ٹی آئی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار محمد اسرائیل قاضی نے کہاہے کہ حکومتی وزیر میاں عبدالوحید اور اپوزیشن رکن شاہ غلام قادر نے گزشتہ ساڑھے چار سال میں وادی نیلم کے سادھ لوح عوام کوبول بچن کے سوا کچھ نہ دیا۔دونوں نے پینترے بدل بدل کر وادی نیلم کو ملنے والے کشمیر کونسل کے اور لوکل گورنمنٹ کے فنڈز پراپنی سیاسی دکانیں چمکانے کاکاروبار جاری رکھاہواہے۔

لوگ آئندہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔شیر تیر کی ٹکر سے پاش پاش ہوجائیگا اور پی ٹی آئی آزادکشمیر میں بالعموم اور بالخصوص حلقہ وادی نیلم میں غریب متوسط بیروزگار، بے بس عوام کے دلوں میں اپنا گھر بنائے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں کے ایک گروپ سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

، پی ٹی آئی نے چلہانہ سے تاؤبٹ تک ایسے سیاستدانوں کے فراڈ اور چالبازیوں سے عوام کو آگاہ کرنے کاتہیہ کررکھاہے۔

مسلم کانفرنس کانام تواب صرف کتابوں کی زینت بنے گا، یاپھر تاریخ کاحصہ ، نیلم ترقیاتی بورڈ ، جنگلات کے محکمے سیاسی رشوت ستانی کے گڑھ بنائے گئے ہیں ضلع نیلم میں 80فیصد سرکاری ملازمین آن ڈیوٹی اور الیکشن مہم پر لگائے گئے ہیں اسی حلقہ نیلم کے عوام باالخصوص اور آزادکشمیر کے لوگ بالعموم اب تبدیلی چاہتے ہیں قاضی ا سرائیل نے کہاکہ سادہ لوح نوجوانوں کو جعلی تقرریوں کے نام پر دھوکہ دیاجارہاہے ، محکمہ جنگلات میں ایم ایل اے کی ایماء پر خلاف ضابطہ تقرریاں ہورہی ہیں اور عوام کی دولت دونوں ہاتھوں سے مال غنیمت جان کر لوٹی جارہی ہے ، ایسی صورت حال پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے ، چار سال میں لیپہ ، نیلم اور فاروڈ کہوٹہ کے اسپتالوں میں گائنا لوجسٹ ڈاکٹر تعینات نہ کراسکے ،میاں عبدالوحید اور شاہ غلام قادر کے نام الگ الگ ہیں کام اور طریقہ ایک ہی ہے ۔

درارصل یہ دونوں استحصالی ٹولے کے کارندے ہیں جنہوں نے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کاسلسلہ دھڑلے سے جاری کیاہواہے ۔ کشمیر کونسل کی بے ڈی پی ہویا ایم ایل اے کی اے ڈی پی ان کے تمام فنڈز میاں عبدالوحید اور شاہ غلام قادر اپنے کارندوں کودے کر انہیں خوش کرنے اور اپنا پروٹوکول بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رابطہ سڑکوں سرکاری عمارات کی تعمیر کے نام پر ٹھیکے بھی من پسند چہتوں کوکمیشن کے عوض تقسیم کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے حلقہ نیلم کی رابطہ سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں آئے روز حادثات معمول کاحصہ بن چکے ہیں ۔

زراعت ، برقیات ، بجلی کی پیدوار ، تعلیم کے شعبں میں ان کے اقدامات صفر سے بھی کم ہیں انہوں نے کہاکہ ایم ایل اے حلقہ نیلم اور وزیر تعلیم میاں عبدالوحید ساڑھے چارسال میں اپنے محکمہ تعلیم میں اصلاحات نہ کرسکے وہ عوام کی کیا خدمت کرینگے ۔ تقرریاں سیاسی میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہیں پولیس اور جنگلات، برقیات میں جیالے عارضی طور پر بھرتی کرکے ان کے مستقبل سے کھیلا جارہاہے تبادلے اور تقرریاں رشوت ستانی کی بناء پر ہورہے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرآٹھمقام کا 80 فیصد سٹاف آن ڈیوٹی ہے اور سویپروں کی آسامیں پر حافظ قرآن امیدوار بھرتی کیے ہوئے ہیں میرٹ کی پامالی ہے۔ دھونس دھاندلی سے بے چارے سرکاری میلازمین کو یرغمال بناکر رکھاہواہے ۔ ہر جانب ملک مکا کی سیاست کادورہ دورہ ہے ، پی پی کی حکومت اور اپوزیشن نے مل جل کر علاقہ کی تعمیروترقی داؤ پر لگادی ۔

جس طرح وفاق میں ن لیگ اور پی پی کی مک مکا سیاست چل رہی ہے ۔ بالکل اسی طرح یہاں بھی اسی سیاست نے محکموں کی کارکردگی کوتباہ کرکے رکھ دیاہے۔ محکمے کمزور سے کمزور ترہوتے جارہے ہیں، نیلم ترقیاتی بورڈ ملازمین کی لمٹیڈ کمپنی بن چکی ہے ۔ 8 ماہ سے ملازمین تنخواہوں کے لیے دربے درہیں، لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ زمہ داران اپنی عیاشیوں میں دن رات لگے ہوئے ہیں اوراپنے آقاؤں کو خوش کررکھنے کی سیاست چمکارہے ہیں۔

قاضی اسرائیل نے کہا کہ پی ٹی آئی صاف ستھرائی سیاست کررہی ہے ، عوام ان دونوں حکومت اور اپوزیشن والوں کے کردار سے تنگ آچکی ہے ایس لیے عوام جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں پی ٹی آئی کاتنظیمی ڈھانچہ بالعموم آزادکشمیر اور باالخصوص حلقہ نیلم میں بہت جلد مکمل ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس ملک میں بلدیاتی ادارے ہی کام نہیں کررہے تووہاں خاک جمہوریت ہوگی حکومت بلند وبانگ دعوے کرکے جمہوریت جعلی علم بلند کررہی ہے ، بلدیاتی الیکشن کا دعوی کرکے عوام کو ساڑھے چار سال سے ٹرخایا جاتا رہا ہے انہوں نے کہاکہ آمدہ الیکشن میں لوگ میاں وحید اور شاہ غلام قادر سے کشمیر کونسل اور لوکل گورنمنٹ کے فنڈز کاحساب ضرور لینگے ۔

متعلقہ عنوان :