ہیرو ایک ہی میچ میں زیرو، دوسرے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہراکر 3میچز کی سیریز 1-1سے برابر کر دی

اتوار 17 جنوری 2016 14:40

ہیرو ایک ہی میچ میں زیرو، دوسرے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ..

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کر دی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 169رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر17.4اوورز میں پورا کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 87اور کین ولیمسن 72رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں سب سے لمبی پارٹنر شپ قائم کر کے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ،عامر نے 3اوورز میں 11.33کی اوسط سے 34رنز دئیے۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن میچ 22جنوری کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ہملٹن کر کٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عمر اکمل 56،شعیب ملک 39،محمد حفیظ 19،صہیب مقصود 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میکلنگھن نے 2،سینٹنر ،کورے اینڈرسن اور ملن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 169رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر17.4اوورز میں پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 87اور کین ولیمسن 72رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں سب سے لمبی پارٹنر شپ قائم کر کے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ،عامر نے 3اوورز میں 11.33کی اوسط سے 34رنز دئیے۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن میچ 22جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :