دس سال میں چھوٹے ڈیمز کے دس منصوبے کاغذ پر شروع ہو کر کاغذ پر ہی ختم ہوگئے

اتوار 17 جنوری 2016 15:46

دس سال میں چھوٹے ڈیمز کے دس منصوبے کاغذ پر شروع ہو کر کاغذ پر ہی ختم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) دس سال میں چھوٹے ڈیمز کے دس منصوبے کاغذ پر شروع ہو کر کاغذ پر ہی ختم ہوگئے‘ واپڈا نے مختلف حکومتی ادوار کا کچا چٹھا کھول دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاغذی کارروائیوں میں لاکھوں روپے لگا دیئے گئے لیکن کوئی ڈیم نہ بنا۔ لولانگ‘ ونڈر‘ لنگول‘ گارک‘ پلر ڈیم پر کام شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔ جبکہ باڑا ڈیم ‘ ٹانک زام‘ دارا بان زام‘ پاپن اور بھمبر ڈیم پر بھی کام شروع نہ کیا گیا۔ تمام ڈیموں کی فیزیبلٹی رپورٹس میں ڈیم بنانے کی سفارش کی گئی تھی لیکن کسی ڈیم کے لئے کوئی رقم جاری ہی نہ ہوسکی۔