سعودی سیکیورٹی فورسز کی مختلف شہروں میں کارروائی، دہشت گردی کے الزام میں 2پاکستانیوں سمیت 23افراد گرفتار

اتوار 17 جنوری 2016 23:46

سعودی سیکیورٹی فورسز کی مختلف شہروں میں کارروائی، دہشت گردی کے الزام ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) سعودی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دہشت گردی کے الزام میں دو پاکستانیوں سمیت 23 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس دوران 17 سعودی شہریوں اور دو پاکستانیوں سمیت 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار کیے جانے والے دیگر افراد میں سے دو کا تعلق شام سے اور ایک بحرین سے ہے ۔ گرفتار کیے جانے والے افراد سے تفتیش جاری ہے