کورے کی راتوں میں باغات کوپانی لگانے ، دھونی دینے کی ہدایت، زرعی ماہرین

پیر 18 جنوری 2016 14:22

سلانوالی۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) زرعی ماہرین نے با غبانوں کوکورے کی راتوں میں پانی لگانے اوردھونی دینے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ باغبان اپنے باغوں اورنرسریوں کوکورے و سردی سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، چھوٹے پودوں پر مناسب سایہ کرنے سمیت نہ صرف رات کے وقت باغوں اور نرسریوں کودھونی دیتے رہیں بلکہ کورے والی راتوں میں ان کوپانی بھی دیں تا کہ پودوں اورپھلوں کونقصان سے بچایاجاسکے ، انہو ں نے بتایاکہ باغبان ترشا و ہ باغوں سے پکنے وا لے پھلوں کی برداشت جاری رکھیں اورباقی باغوں میں گوبر کی گلی سڑی 40سے50کلوگرام کھادسنگل سپرفاسفیٹ25کلوگرام پوٹا شیم سلفیٹ ایک کلوگرام زنک سلفیٹ200گرام بھی ڈالیں، آم کے درختوں پرحفاظتی بندلگاکرگدھیڑی کے خلاف اقدامات بھی جاری رکھیں جائیں تا کہ اس کو ز مینی طورپرکنٹرو ل کیا جاسکے۔