بھارتی حکومت کا جموں سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر مزید ایک ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

پیر 18 جنوری 2016 14:22

جموں ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) بھارتی حکومت نے جموں سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر مزید ایک ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ میں ایئر بیس حالیہ حملے کے بعد جموں سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈ پر مزید فوجی اہلکاروں کو تعینات کا فیصلہ کیا ہے اوراس سلسلے میں خالی مقامات پر مزید ایک بٹالین کو تعینات کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت نے بارڈر سیکورٹی فورس( بی ایس ایف) کے 2 ہزار اہلکاروں کو اضافی طور پر پنجاب میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب جموں میں ورکنگ باؤنڈری پر بی ایس ایف کی مزید ایک بٹالین کو تعینات کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ لکھن پور سے اکھنورتک 192 کلو میٹر علاقے میں جموں سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر ان اضافی فوجی اہلکاروں کی تعینات کیا جائے گا۔ سرحدی حفاظتی فورس جموں فرنٹیرزکے انسپکٹر جنرل راکیش شرما نے تمام فیلڈ کمانڈروں کو سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :