زرعی ادویات کا بر وقت استعمال کر کے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،ماہرین زراعت

پیر 18 جنوری 2016 15:53

فیصل آباد۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ اگر منظور شدہ بیج ، سفارش کردہ کھاد کے استعمال اور زرعی ادویات کا بر وقت سپرے یقینی بنایا جائے تو فی ایکڑ پیداوار میں زبردست اضافہ ہو سکتا ہے جس سے کاشتکار بھی مالی خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر زرعی ملک ہے جس کی معیشت کا انحصار گندم ، کپاس، کماد ، چاول ، مکئی اور دیگر نقد آور فصلات پرہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر زرعی ماہرین کی مشاورت سے فصلات کا شت کی جائیں تو اس کے مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں