ایران اورسعودی عرب کے درمیان صلح ہونی چاہئے ، سیاسی وعسکری قیادت کا اچھا فیصلہ ہے،شیخ رشید احمد

پیر 18 جنوری 2016 22:22

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے درمیان صلح ہونی چاہئے جنگ کے بادل ختم ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سعودی عرب تنازعہ پر سیاسی وعسکری قیادت کا اچھا فیصلہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان صلح ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا اتحادی ہے ہمیں ثالثی کی بات کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :