دیر لوئر کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

پیر 18 جنوری 2016 22:27

چکدرہ۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) انصاف سوشل ویلفیر ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام دیر لوئر کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے ڈسٹرکٹ انصافین ہاوس گورگوری چوک تیمرگرہ میں ایک پروقار تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں دیر لوئر کی سات تحصیلوں خال ، منڈا ، بلامبٹ ، تیمرگرہ ، میدان ، ادئنزی اور ثمر باغ کے سینکڑوں زلزلہ متاثرین میں انصاف سوشل ویلفیر ونگ سعودی عرب کے چیرمین ماجد گل کی طرف سے ارسال کردہ امدادی سامان تقسیم کیا گیا ، اس موقع پر پی ٹی ائی رہنماوں کا کہنا تھاکہ پی ٹی ائی متاثرین زلزلہ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے اور آخری متاثرین کی آباد کاری تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :