قومی ترقی کیلئے تعمیراتی منصوبوں کا اہم کردار ہے ، اصل ترقی انسانی ترقی ہے ، حضور اکرم ؐ نے بھی تعلیم کے فروغ کو اہمیت دی ، ان کے تعلیم کو اہمیت دینے کی وجہ سے سات سو سال تک سائنس کی دُنیا میں سارے سائنسدان مسلمان ہی تھے ، ایشین ٹائیگرز فلپائن، سنگاپور ، ملیشیاء اور دیگر ممالک نے تب ترقی کی جب تعلیم پر توجہ دی گئی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاحیات آباد فلائی اوور " باب پشاور" کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب
پیر 18 جنوری 2016 22:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ قومی ترقی کیلئے تعمیراتی منصوبوں کا بھی اہم کردار ہے تاہم اصل ترقی انسانی ترقی سے آتی ہے کیونکہ حضور اکرم ؐ نے بھی تعلیم کے فروغ کو اہمیت دی اور ان کی تعلیمی اہمیت کی وجہ سے سات سو سال تک سائنس کی دُنیا میں سارے سائنسدان مسلمان ہی تھے انہوں نے کہاکہ ایشین ٹائیگرز فلپائن، سنگاپور ، ملیشیاء اور دیگر ممالک نے تب ترقی کی جب انہوں نے تعلیم کے شعبے میں اپنے عوام پر پیسہ خرچ کیا اسی عزم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بھی صوبے میں سکولوں کی بہتری اور تعلیمی نظام کو آگے لے جانے کیلئے گراں قدر اقدامات شروع کئے ہیں۔
وہ پیر کوپشاور میں حیات آباد فلائی اوور " باب پشاور" کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
عمران خان نے پشاور شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے حیات آباد فلائی اوور " باب پشاور" کو انتہائی کم وقت میں مکمل کرنے پر صوبائی حکومت کو داد دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم منصوبے کو انتہائی کم وقت میں 5 مہینے کے قلیل عرصے میں تکمیل نے ثابت کر دیا ہے کہ فلائی اوورز اور انڈر پاسز صرف لاہو ر میں نہیں بلکہ ملک میں کہیں اور بھی بن سکتے ہیں اگر ارادہ ہو انہوں نے اقتصادی راہداری منصوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کسی حق تلفی کے بارے میں کہا کہ اس عظیم منصوبے سے ملک کے غریب اور پسماندہ علاقے ترقی کے دھارے میں شامل ہو سکتے ہیں کیونکہ مغربی روٹ کے بننے سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جڑ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے دھوکے کا کسی کو علم نہیں تھا تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بروقت مضبوط اقدام لیتے ہوئے صحیح قیادت کا ثبوت دیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ لیڈر کی دو خوبیاں نمایاں ہوتی ہیں ایک سچائی اور دوسرا انصاف کرنا مگر 28 مئی کو وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں مغربی روٹ کو سب سے پہلے بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آواز نہ اُٹھاتے تو یہ صوبہ اس اہم منصوبے سے محروم رہ جاتا ۔
انہوں نے کہاکہ قومی ترقی کیلئے تعمیراتی منصوبوں کا بھی اہم کردار ہے تاہم اصل ترقی انسانی ترقی آتا ہے کیونکہ ہمارے پیغمبر اقدس نے بھی تعلیم کے فروغ کو اہمیت دی اور ان کی تعلیمی اہمیت کی وجہ سے سات سو سال تک سائنس کی دُنیا میں سارے سائنسدان مسلمان ہی تھے انہوں نے کہاکہ ایشین ٹائیگرز فلپائن، سنگاپور ، ملیشیاء اور دیگر ممالک نے تب ترقی کی جب انہوں نے تعلیم کے شعبے میں اپنے عوام پر پیسہ خرچ کیا اسی عزم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بھی صوبے میں سکولوں کی بہتری اور تعلیمی نظام کو آگے لے جانے کیلئے گراں قدر اقدامات شروع کئے ہیں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں صحت کی بہترین سہولیات اور خدمات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں میں اصلاحات کئے تاہم عدالتی حکم امتنائی کے باعث اس میں دیر لگی وعدہ ہے کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں وہ انتظام لائیں گے جس کا آئندہ چھ مہینوں میں واضح فرق نظر آئے گا جس میں پرائیوٹ سیکٹر کے بہترین ہسپتالوں سے بہتر علاج ہو گا جبکہ خیبرپختونخوا پولیس آج ملک کی مثالی پولیس بنی ہے جس کی اعلیٰ کارکردگی سے پشاور شہر میں کرائم ریٹ 60 فیصد ایک سال میں نیچے آرہا ہے انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے اور صوبے کو سرسبز و شاداب بنانے کی غرض سے بلین ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کی رو سے 2018 تک ایک ارب درخت لگائے جائیں اب تک ساڑھے گیارہ کروڑ لگائے گئے ہیں اور مارچ تک 25کروڑ مزید اُگائے جائیں گے جوکہ سارے ملک کیلئے ایک مثال ہو گا انہوں نے کہاکہ عنقریب پشاور سے ایسا شہر بنایا جائے گا جہاں پر بین الااقوامی سیاح سیرو تفریح کیلئے آئیں گے جس مرکز قلعہ بالا حصار بنایاجائے گا اور نمکمنڈی و قصہ خوانی بازار کو دوبارہ اپنی پرانی حسن و جمال بحال کیے جائینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.