آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کیلئے ضرب غضب ثابت ہو رہا ہے‘محمد کامران سلطان

منگل 19 جنوری 2016 13:23

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کیلئے ضرب غضب ثابت ہو رہا ہے دہشت گرد چھپنے کی جگہ ڈھونڈ رہے ہیں پا ک افواج نے آپریشن کر کے پاکستان کو تباہی سے بچا لیا جنگ میں جانوں کا نذانہ پیش کر نے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا تحریک منہاج القرآن درکوٹی کراس کے رہنما محمد کامران سلطان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاک افواج ملکی بقاء اور سا لمیت اور استحکام کے لیے فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے چیف آف آرمی سٹاف حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کی سوچ کی ترجمانی کر رہے ہیں چیف آف آرمی سٹا ف نے یہ ثابت کر دیا گیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے عظیم سپہ سالار ہیں پاکستان و آزاد کشمیر کا ہر فرد پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا پاکستان کا ہر شہری ملک و قوم کے لیے اپنی جان تک قربان کرنے کے لیے تیار ہے چیف آف آرمی سٹاف نے جس عزم کا اظہار کر تے ہوئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا وہ انتہائی قابل تعریف ہے محمد کامران سلطان نے مزید کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ان انمول ماؤں کو سلام جن کے جوان بیٹے آپریشن ضرب عضب میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ارض وطن کو خطرات سے پاک کرنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں پاک افواج کا جوان ہر خطرے کو اپنی جان پر لے رہا ہے پاک فوج کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحتو ں کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے انشاء اللہ اس آپریشن کی کامیابی سے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :