جس کسی نے کبھی زندگی میں پانی بھی پلایا اسکا بھی احسان مند ہوں‘صدرآزاد کشمیر

منگل 19 جنوری 2016 14:01

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) صدر ریاست آزاد جموں کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ ممکن ہے خدا کے فضل سے پاکستان کا وزیر اعظم یا صدر بھی بن جا‘وں ‘جس کسی نے کبھی زندگی میں پانی بھی پلایا اسکا بھی احسان مند ہوں‘ کشمیر کا مستقبل بہت روشن ہے پوری دنیا اب کشمیر کے متعلق جانتی ہے جلد مسئلہ کشمیر حل کرنا ہو گا ورنہ دنیا میں امن قائم نہیں ہوگا- کشمیر صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں مقبوضہ کشمیر میں ہندو سکھ اور عیسائی بھی آباد ہیں وہ سب ہمارے بھائی ہیں چونکہ یہاں آزاد کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اس لیے عمومی طور پر مسئلہ کشمیر کو صرف مسلمانوں سے جوڑا جاتا ہے مذہب جموں کشمیر کا جھگڑا نہیں صرف حق ِ خود ارادیت کا مسئلہ ہے آصف علی زرداری نے اقوام ِ متحدہ میں خوبصورت اور جاندار موقف کے ساتھ مسئلہ کشمیر اجاگر کیا بھٹو نے ایک ہزار سال جنگ لڑنے کی بات کی سرتاج عزیز نے بھی او آئی سی میں کشمیریوں کی بھرپور وکالت کی اس کے باوجود کہیں نہ کہیں غلطی ضرور ہے کہ ہم کشمیری حق حاصل کرنے میں ناکام ہیں ایک خصوصی انٹر ویو میں صدرسردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ انتہا پسند ہندو خود چاہتا ہے کہ بھارت تقسیم ہو بھارت کے سب ہندو مسلمانوں کے مخالف نہیں چند لوگ ایسے ہیں بھارت کی معیشت مضبوط ہے جسکی وجہ سے اسکی بات سنی جاتی ہے آخر ایک وقت میں ہماری بھی سنی جائے گی پندرہ لاکھ سیاح آزاد کشمیر آئے اگر یہاں سہولتیں میسر ہوں تو دنیا میں سب سے زیادہ ترجیح سیاح آزاد کشمیر کو دیں میرا تعلق سردار فیملی سے ضرور ہے مگر میں ان لوگوں میں سے نہیں جو خود کو فخر سے سردار ،چوہدری یا راجہ کہلوائیں میرے نزدیک انسان کا عمل اور کردار اسے بڑا کردار بناتا ہے کراچی میں اخبار بھی فروخت کیے زندگی میں کھبی چھٹی نہیں کی 85ء میں فیملی کے ہمراہ امریکہ سیر کے لیے گیا تھا فارغ وقت میں بی بی سی اور سی این این کم از کم آدھا گھنٹہ ضرور دیکھتا ہوں تاکہ پتہ چلے کہ دنیا کیا کر رہی ہے اور پاکستانی اور کشمیری کہاں کھڑے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میرے پردادہ ڈوگروں سے لڑتے ہوئے اس وقت شہید ہو گئے جب انھوں نے ایک ڈوگرہ فوجی کو واصل ِ جہنم کیا پیدائشی طور پر تحریکی لوگ ہیں زرداری اور گیلانی کی سوچ سے ہم آہنگی کے باعث پیپلز پارٹی میں شامل ہوا زرداری اورفریا ل تالپورکا کشمیر کے بارے میں خاص درد اور لگن دیکھ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ زندگی میں بہت سارے عشق کیے کراچی میں دوران تعلیم یونین کے الیکشن میں حصہ لیا لڑکیاں بہت سپورٹ کر رہی تھیں میں بھی کسی نہ کسی سے متاثر ہو جایا کرتا تھا انھوں نے کہا کہ تعلیمی انقلاب اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی میر انصب العین ہے حکومت ایک لاکھ شہیدوں کے خون کی امین ہے شہداء کے لہو پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :