اکتوبر 1999 کے واقعے کا چشم دید گواہ تھا: حسین نواز

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2016 20:57

اکتوبر 1999 کے واقعے کا چشم دید گواہ تھا: حسین نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) حسین نواز کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر 1999 کے واقعے کے وہ چشم دید گواہ تھے۔ حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں 18-17 روز تک وزیراعظم ہاوس میں محصور رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ایک نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا گیا تھا۔ اس کمرے میں بھی انہوں نے 15-14 روز گزارے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کئی روز کے بعد ان کی والدہ سے ان کا فون پر رابطہ کروایا گیا۔

اس کے بعد پھر انہیں اچانک گورنر ہاوس مری منتقل کیا گیا جہاں وہ 21 روز رہے۔ پھر اس کے بعد راولپنڈی اور اٹک جیل میں 14 ماہ کے عرصے کیلئے بند رہے اور بالاخر بعد ازاں انہیں جلاوطن کر دیا گیا تھا۔ حسین نواز نے مزید بتایا کہ انہیں اٹک جیل جبکہ ان کے والد کو اٹک قلعے میں قید رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :