سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری، صنعاء میں 33 افرادہلاک

ہلاک ہونیوالوں کی زیادہ تعدادپولیس اہلکاروں کی ہے،درجنوں زخمی بھی ہوئے،یمنی وزارت صحت

منگل 19 جنوری 2016 21:37

سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری، صنعاء میں 33 افرادہلاک

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) یمن میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 33افرادہلاک ہوگئے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں گزشتہ شب دارالحکومت صنعا میں قائم ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

یمنی محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ ہلاک شدگان عام شہری کتنے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں دیگر نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام میں فضائی کارروائیاں بند کرے کیوں کہ اس سے عام شہری ہلاکتیں ہو رہی ہیں

متعلقہ عنوان :