کراچی :سپرہائی وے پر رینجرز مقابلے کے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی

منگل 19 جنوری 2016 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر رینجرز مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق منگل کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر رینجرز نے سپرہائی وے پر چھاپہ مار کارروائی کی اسی دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت شمشیر خان،عطاء اﷲ عرف داؤد پٹھان اور ظہیر پٹھان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ رینجرز نے لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔