قومی اداروں کی نجکاری مزدوروں کا معاشی قتل ہے،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ

منگل 19 جنوری 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ قومی اداروں کی نجکاری نہ صرف مزدوروں کا معاشی قتل بلکہ معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔این ایل ایف کے تحت 20جنوری کو" اینٹی نکاری ڈے" وقت کی آواز ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف اورورلڈبنک کی فرمائش اوراپنے شاہانہ اخراجات کو پوراکرنے کیلئے حکمران طبقہ منافعہ بخش قومی اداروں کو نیلام کرکے ملک کو مزیددیوالیہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

حکمرانوں کی مفادپرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی ملک کا بچہ بچہ ان بیرونی عالمی اداروں کے قرضوں میں جکڑا ہو اہے اور رہی سہی کسر قومی اداروں کو فروخت کرکے پوری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل لیبر فڈریشن محنت کشوں کی آواز بن کرمزدوروں کے حقوق کے لیے میدان عمل میں ہے،اینٹی نجکاری ڈے بھی اسی سلسلے کڑی ہے۔انہوں کہاکہ تمام مظلوم اورمحنت کش لوگ متحد ومنظم ہوجائیں توسرمایہ دار طبقے کو منہ کی کھانی پڑے گی۔انہوں نے زوردیا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ،قومی اداروں کی اونے پونے نیلامی کرکے محنت کشوں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے کی بجائے قومی اداروں کو اپنے پاوں پر کھڑاکرنے کیلئے میرٹ اورشفافیت کے تحت اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :