کوڑے سے گیس اور کھاد بنانے کے منصوبہ کیلئے نیسپاک کوفوری سٹڈی کی ہدایات جاری

بدھ 20 جنوری 2016 14:59

فیصل آباد۔20 جنوری((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے فیصل آباد سے جمع ہونے والے کوڑے سے گیس اور کھاد بنانے کے منصوبہ کیلئے نیسپاک کوفوری سٹڈی کی ہدایات جاری کردی ہیں ،جبکہ فیصل آباد سے اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کو ایک جگہ پر اکٹھا کر کے اس سے آر ڈی ایف گیس اور کھاد بنانے کے منصوبہ کیلئے 150 ایکڑ اراضی بھی مختص کر دی گئی ہے ،نیز مذکورہ منصوبہ پر ایک ارب روپے سے زائد فنڈز کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے جڑانوالہ بائی پاس سے بجانب کھرڑیانوالہ لکھوآنہ کے قریب اراضی پر شہر بھر کا کوڑا ڈمپ کرنے کی غرض سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ لکھوآنہ میں جمع کئے جانے والے کوڑے سے گیس اور کھاد بنانے کے منصوبہ پر عملدرآمد کی غرض سے حکومت نے نیسپاک کو سٹڈی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 150 ایکڑ اراضی پر روزانہ 25ہزار ٹن کوڑا اکٹھا کیا جائیگا اور پراجیکٹ سے آئندہ 50سال تک گیس حاصل کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :