پنجاب یونیورسٹی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس،21پی ایچ ڈی synopsis کی منظوری

بدھ 20 جنوری 2016 17:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں21 پی ایچ ڈی Synopses،4جائزہ رپورٹس ،12 پینل آف ایگزامینر،13توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے7کیسزکی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت اﷲ زاہد، پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹرتقی زاہدبٹ، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹرشاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان ،پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظامی،پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرکنول امین اورایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابدنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :