تعلیمی اداروں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، شاداب رضا

بدھ 20 جنوری 2016 22:43

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءسنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

باچا خان یونیورسٹی پر نہیں بلکہ یہ حملہ پورے پا کستان پر کیا گیا ہے۔آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہئے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے کار فرما نظریئے کو شکست دی جائے۔ انہوں نے چارسدہ میں خود کش دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :