گورنر بلوچستان کا باچا خان یوینورسٹی کے وائس چانسلر کو ٹیلی فون،دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
علم و دانش کی روشنی بکھیرنے والے اساتذہ اور نہتے طالب علموں پر حملہ پوری قوم پر حملہ ہے ،محمد خان اچکزئی
بدھ 20 جنوری 2016 22:57
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے باچا خان یوینورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعبدالرحیم مروت سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علم و دانش کی روشنی بکھیرنے والے اساتذہ اکرام اور نہتے طالب علموں پر حملہ پوری قوم پر حملہ ہے اور پوری قوم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔
انہوں نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ سفاک دشمنوں اور بے رحم دہشت گردوں سے نمٹنا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے اور یہ مقصد قوم کے مکمل اتحاد و اتفاق کے ساتھ ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
گورنر بلوچستان نے کہا کہ معصوم طلباء و طالبات اور ماہرین علم اور اساتذہ کو نشانہ بنانا کسی طرح اسلام کی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتا اور ایسے انسان دشمن بہیمانہ جرائم میں ملوث عناصر اسلام اور پاکستان کو بد نام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے معاشرے کے تمام حصوں کو مربوط اور فعال کردار اداد کرنا ہوگا۔ گورنر نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعا کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.