وزیراعلی خیبرپختونخواہ چارسدہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کرکے ملک واپس پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 23:20

وزیراعلی خیبرپختونخواہ چارسدہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد اپنا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) وزیراعلی خیبرپختونخواہ چارسدہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کرکے ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ حملے کے بعد وزیراعلی پرویز خٹک اپنے غیر ملکی دورے پر مصروف تھے۔ تاہم اب وہ اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔