امریکی ائیرلائن کی ایک پرواز سے 4 افراد کو مسلمان ہونے پر نکال دیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 20:09

امریکی ائیرلائن کی ایک پرواز سے 4 افراد کو مسلمان ہونے پر نکال دیے جانے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء)امریکی ائیرلائن کی ایک پرواز سے 4 افراد کو مسلمان ہونے پر نکال دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مسلمانوں کو ایک مرتبہ پھر سے تعصب کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ امریکی ائیرلائن کی ایک پرواز سے 4 افراد کو صرف اس لیے نکال دیا گیا کیونکہ ان پر مسلمان ہونے کا شبہ تھا۔ یہ افراد نیویارک سے ٹورنٹو کی فلائٹ میں سفر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ان افراد کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا جب طیارے میں موجود دیگر مسافروں نے ان کی موجودگی پر اعتراض کرنا شروع کر دیا۔ مسافروں نے وہاں شدید طوفانی بدتمیزی برپا کرتے ہوئے ان مسلمانوں کیساتھ سفر نہ کرنیلئے شور ڈالنا شروع کر دیا جس پر کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں طیارے سے نکال دیا گیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا ہے کہ جن 4 افراد کو مسلمان ہونے کے شبہ میں طیارے سے نکالا گیا تھا ان میں سے ایک شخص سکھ تھا۔ جبکہ باقی 3 افراد میں سے ایک کا تعلق بنگلہ دیش، ایک کا تعلق عرب ملک سے جبکہ ایک کا تعلق امریکا سے ہی ہے۔