Live Updates

حلیم عادل شیخ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان سے ملاقات کے بعدپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

جمعرات 21 جنوری 2016 21:57

حلیم عادل شیخ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان سے ملاقات کے ..

اسلام آباد /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) سینئر سیاستدان وسابق صوبائی مشیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے بعدPTIمیں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائداعظم سندھ کے سابق صدر وسابق صوبائی مشیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے PTIکے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی،عارف علوی اور دیگر سندھ کے وفد آغا ارسلان،پپو خان چاچڑ،ڈاکٹر علی عباس چاچڑ،خاوند بخش جوہیجو،دیوان سچل،اظہار الحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دورا ن PTIمیں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوام کو یرغمال بناکر رکھا ہوا ہے اسے ہم آزادکروائینگے۔

(جاری ہے)

آج میں نے 1993کے بعد مسلم لیگ سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے ،مسلم لیگ میں رہتے ہوئے 23سال قبل جس سیاست کوشروع کرنے سے پہلے میں نے جوخواب دیکھا تھا کہ اپنی سیاست کے ذریعے عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لیکر آؤنگا!گو کہ اس سلسلے میں میں نے کچھ عرصہ سرکاری حیثیت سے عوام کے ایشوز پر کا م کیا اور اپنی آوازاپنا قدم اور قلم اٹھایا!امیں نے جس بھرپور سیاست کا آغاز کیا تھا اس کا مقصد فلاحی سیاست (سوشل پولیٹیکس) تھی مگر میں اپنے خواب کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکا ۔

ہیٹ اسٹروک ہو ،سیلاب کے دن ہو یا دیگر قدرتی آفات ہو! عام آدمی سے زیادتی کا معاملہ ہوتھرکا مسئلہ ہویاکہیں بھی بھوک اور افلاس کا ایشو ہو میں نے ہر جگہ پہنچ کر اپنا کرداراداکیا ہے ۔ اس دوران میں نے سوچا کہ مجھے اس پارٹی کا انتخاب کرنا ہوگا جو ملک سے ناانصافی کے خاتمے کی بات کرتی ہے ،جو اس ملک میں ایک عرصہ سے جاری فرسودہ نظام کے خلاف ہو جو عام آدمی کے حقوق کی بات کرتی ہوتو مجھے یہ تمام باتیں پاکستان تحریک انصاف میں دکھائی دی ہیں اورآپ جانتے ہیں کہ اس پارٹی کے لیڈرعمران خان صاحب خود بھی نڈر اور دلیر سیاستدان ہیں جوملک میں جاری تمام ایشوزپر اپنی آواز بلند کرتے ہیں مجھے ان کی یہ ادا بہت اچھی لگی ہے جس پر میں یہ سوچنے پر مجبور ہوا کہ جو مشن میراادھورارہ گیا ہے اسے میں PTIکے پلیٹ فارم پر رہتے ہوئے ضرور پوراکرسکوں گاکیونکہ میں یہ بات اچھی طرح جانتا ہوں کہ فلاحی کاموں کے لیے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے جو کسی بڑے سیاسی سسٹم سے ہی پوری ہوسکتی ہے ۔

میں بہت پرامید ہوں کہ اس نئے پلیٹ فارم پر رہتے ہوئے ہم بہت جلد قائداعظم محمدعلی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق اس ملک کو ضرورفلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہونگے ۔حلیم عادل شیخ کے سیاسی کئیریر کے حوالے سے بات کی جائے تو حلیم عادل شیخ سیاست کا سورج1990سے طلوع ہوایہ کامیابیاں انہیں ہمیشہ گراس روٹ لیول کی سیاست کرنے سے ملی۔۔

حلیم عادل شیخ کو ن لیگ میں یوتھ ونگ کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا،وہ 1995سے1999تک ضلع ملیر کے صدر رہے ۔مشرف دور میں وہ مسلم لیگ ق کی جانب سے 2002سے2004تک کراچی ڈویژن کے صدر رہے ۔حلیم عادل شیخ کو ممبرسنٹرل ورکنگ کمیٹی بنایا گیا۔2005 سے 2009تک انفارمیشن سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے ۔جولائی 2009میں ان کو مسلم لیگ ق سندھ کا جنرل سیکرٹری بنادیا گیا ۔

دسمبر2012میں ان کو صوبہ سندھ کا صدر نامزد کیا گیا۔جنوری سے دسمبر 2011تک وہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے کھیل رہے ۔2011میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اس سلسلے میں کردار ادا کیا۔جنوری 2012سے فروری2013میں ان کی کارکردگی پر محکمہ ریلیف کا قلم دان ان کو سونپا گیاجس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر کی حیثیت سے زبردست انسانی خدمات انجام دی،اور دن رات غذائی قلت ،سیلاب زدگان کی مدد کی ۔حلیم عادل شیخ سندھ کے ان ان مقامات پر عوام کی داد رسی کے لیے پہنچے جس پر شاید آج تک کوئی بھی سیاستدان نہیں پہنچ سکا ہے ۔دسمبر 2015کو انہوں نے مسلم لیگ ق سے اپنے راستے الگ کرلیئے جو بعد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باعث بنا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات