نیپرا بجلی کے نرخوں میں 57پیسے فی یونٹ اضافہ کی اجازت فوری واپس لے ، کے الیکٹرک نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ،تیل کی قیمتوں کی کمی کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ پر اضافہ بلا جواز ہے
آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈر اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامدکا بیان
جمعرات 21 جنوری 2016 22:45
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈر اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نائب صدر عثمان شریف عبد الماجد اور سلیم ملک نے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو بجلی کے نرخوں میں 57پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت کو کراچی کے تاجروں اور عوام پر ظلم قرار دیا ہے ۔کے الیکٹرک کے غیر قانونی اور من مانے اقدامات سے کراچی کے ڈھائی کروڑ شہری پہلے ہی پریشان ہیں ایسے موقع پر نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے نرخ میں اضافہ ناقابل فہم ہے عالمی سطح پر گزشتہ چار ماہ سے تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم تر سطح پرہیں 130ڈالر کی بیرل فروخت ہونے والا آئل 30ڈالر فی بیرل سے بھی کم سطح پر آگیا ہے اس صورتحال میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافہ سمجھ سے بالاترہے اسے کے الیکٹرک پر نیپرا کی نوازش کے علاوہ کوئی نام نہیں دیا جاسکتا کے الیکٹرک واپڈا سے 6روپے یونٹ بجلی خرید کر 1سے 10روپے تا 16روپے فی یونٹ فروخت کررہی ہے جبکہ عوام سے میٹر ٹمپرنگ ،چوری کے شبہے لوڈ مینجمنٹ اور ایکسٹرا لوڈ کے نام پر کروڑوں روپے کی لوٹ مار میں مصروف ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.