عوامی ایکشن کمیٹی ٹیکسز اور لوڈشیڈنگ کے خلاف (کل)جلسہ عام کرے گی،تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی

جمعرات 21 جنوری 2016 22:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) ٹیکسز ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ گندم بحران ،اقتصادی را ہداری کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کل براز جمعہ 22تاریخ کو اتحاد چوک کے مقام پہ عوامی جلسے کا انعقاد کر ے گی ۔ اس جلسے میں تمام سیاسی ،سما جی ،مذہبی ، قومی تنظیموں کے رہنما ء شر کت کر ینگے اور بعد از نماز جمعہ تمام مسا جد سے افراد اس احتجا جی جلسے میں شر کت کر ینگے ۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے اس احتجاج کے حوالے سے مکمل تیا ریاں کی ہیں اور ساتھ ہی سٹیک ہو لڈرز تنظیموں سمیت افراد کو بھی اعتماد میں لیا ہے ۔ یاد رہے دو سال قبل مکمل عوامی پزیرا ئی حا صل کر نے کے بعد اپنے مطا لبات منوانے کے بعد ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی میدان میں اتری ہے ، عوامی ایکشن کمیٹی کے کنو نئیر مولانا سلطان رئیس کا یہ کہنا ہے کہ حکومت نے وعدہ وفا نہیں کیا جس کے بدو لت حکومت کے خلاف میدان میں اتر نا پڑا ہمارا احتجاج پر امن اور قا نون کے دائر ے کے اندر کا ہے اور یہ ہمارا حق ہے عوام اس جلسے میں اپنی شر کت کو یقینی بنا ئیں ۔

(جاری ہے)

اس بار یا تو حکومت رہے گی یا تو عوام کے مسا ئل حل ہو نگے ۔ انہوں نے تفسیلات بتا تے ہو ئے کہا کہ نئے انتخابات کی وجہ سے عوامی ایکشن کمیٹی کو کچھ عر صہ خاموش رہنا پڑا تا کہ الیکشن ہو ں کیو نکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے بھی جما عتیں انتخا بات میں حسہ لے رہی تھی اسی وجہ سے خا موش رہنا پڑا جس کو کمزوری بنا کر عوامی ایکشن کمیٹی کو کمزور کر نے کی بھی کو شش کی گئی لیکن اس بار پہلے سے زیادہ عوامی طا قت کا مظا ہرہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :