عمران فاروق قتل پر غمزدہ ہیں ،ایم کیوایم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، ان کے قتل کو جواز بنا کر ہمیں پھنسایا جا رہا ہے،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارکی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2016 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل پرآج بھی غمزدہ ہیں ،ایم کیوایم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، ان کے قتل کو جواز بنا کر ہمیں پھنسایا جا رہا ہے ،سیاسی قائدین پر ماضی میں بھی الزامات لگے مگر ثابت نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو نجی ٹی وہ پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل پرآج بھی غمزدہ ہیں مگران کے قتل کو جواز بنا کر ہمیں ہی پھنسایا جا رہا ہے ۔ سیاسی قائدین پر ماضی میں بھی کیس بنے لیکن ثابت نہیں ہو سکے ۔ عدالتوں سے پہلے بھی سرخرو ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی حکومت فائدہ اٹھا کر انتخابات میں دھاندلی کی مرتکب ہو رہی ہے ۔