آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے زلز لہ زد ہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبہ جات پر سست پیش رفت، ایرا ء کا ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ
جمعہ 22 جنوری 2016 22:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبہ جات پر سست پیش رفت کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف ایرا کی جانب سے سخت کاروائی کا فیصلہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کیلئے حکومتی ہدایات کے بعد ایرا نے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبہ جات پر سست پیش رفت کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کر لیاہے ۔
ایرا اور نیسپاک کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایرا ہیڈ کواٹرز میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں جاری منصوبہ جات میں زیادہ تر منصوبے معاہدے کی شرائط کے مطابق سبک رفتاری سے جاری ہیں تاہم کچھ منصوبے ٹھیکیداروں کی وجہ سے سست روی کا شکار ہیں ۔(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے نادہندہ ٹھیکیدروں کو فی الفور نوٹس جاری کیے جائیں اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
اجلاس میں ایرا کے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ انجینئر طاہر پرویز ڈار،پراجیکٹ ڈائریکٹرز ، ایرااور نیسپاک کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت کنٹریکڑز کے نمائند وں نے منصوبوں پر جاری ترقیاتی کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے تجاویز پیش کیں۔ اس سلسلے میں آٹھ ٹھیکیداروں کا تعین کیا گیا جنہیں بار بار کے نوٹس کے باوجود مقررہ مدت میں کام کی رفتار سست رکھی اور اس بدترین کارکردگی کی وجہ سے انکے معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں غیر فعال ٹھیکیداروں کو سختی سے خبر دار کیا گیا کہ وہ کام کی رفتا ر کو درست کریں ۔اجلاس میں متنبہ کیا گیا کہ ایسے ٹھیکیداروں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا جن کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں کیونکہ یہ قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ منصوبوں پر کام کی رفتا ر کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا ئے گااور اس سلسلے میں ایرا کے قائم مقام ڈپٹی چیئرمین بریگیڈیئر ابوبکر امین باجوہ نے ایرا کے مانیٹرنگ اینڈ ایوولیشن ونگ کے ڈائریکڑجنرل کو خصوصی ٹاسک تفویض کر دیا ہے۔اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں جاری تعمیر نو کے منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیااور بتا یا گیا کہ ایرا نے 14ہزار سے زائد منصوبوں میں سے 9974منصوبے مکمل کر لیے ہیں جن میں صحت، تعلیم ، فراہمی و نکاسی آب کے علاوہ دیگر منصوبے شامل ہیں اجلاس میں اقوام متحدہ کی جانب سے8اکتوبر 2005کے زلزلے میں تعمیر نو اور بحالی میں ایرا کے فقید المثال کردار کی تعریف کو بھی سراہا گیا اور متاثرہ علاقوں میں 6لاکھ گھروں کی تعمیر نو ، ہسپتالوں، سڑکوں، سکولوں اور تعمیر نو کے دیگر شعبوں میں ایرا کی کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر اقوام متحدہ کی جانب سے بھرپور سراہا گیا جو یقینا ایرا اور پاکستان کیلئے باعث فخر ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.