سردار رضامحمد بڑیچ کی میرسرفرازبگٹی کے قافلے پرحملے کی مذمت

جمعہ 22 جنوری 2016 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)صوبائی مشیر اطلاعات، قانون وپارلیمانی سردار رضامحمد بڑیچ نے صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی کے قافلے پر بارودی سرنگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ اور ان کے ساتھیوں کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ کی صوبے میں امن وامان کے قیام کے لئے کاوشیں قابل قدر ہیں اور وہ ہمارے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان پر حملے کے پس پردہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور انہیں ان کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے صوبائی وزیر داخلہ کی صحت وسلامتی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔