تعلیمی اداروں میں طلبہ کاقتل عام کرنے والے مسلمان نہیں،خلجی قومی تحریک بلوچستان

متحدسیاسی وعسکری قیادت ملک دشمنوں کاقلع قمع کرنے میں دیرنہ کرے، بیان

جمعہ 22 جنوری 2016 22:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) خلجی قومی تحریک کے سربراہ لالا محمد یوسف خلجی نے چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے نوجوانوں کو شہید کرنیوالے مسلمان کہلانے کے لائق نہیں ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کر نے کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر متفق ہے اور عوام کی انہیں مکمل حمایت اور تائید حاصل ہے یہاں جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں لالا محمد یوسف خلجی نے کہا کہ ایک بار پھر دہشتگردوں نے قوم کے نوجوانوں کے مستقبل پر حملہ کر کے قوم کو ڈرانے کی کوشش کی ہے لیکن اب قوم دہشتگردوں اور ان کے بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں کیونکہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنا نے کیلئے پاک فوج اور سیاسی قیادت کے ساتھ ایک پیج پر کھڑی ہے تاکہ دہشتگردی کو ختم کر کے دہشتگردوں کا ملک سے نام ونشان مٹا کر امن کا قیام یقینی بنا یا جا سکے کیونکہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں اپنے سپوت اس سرزمین پر قربان کئے ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جائیگا کیونکہ13 ماہ کے دہشتگردوں نے ایک بار پھر تعلیمی درسگاہ کو نشانہ بنا کر نہتے طالبعلموں کو اور بے گناہ شہریوں کو شہید کر دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سیاسی عسکری قیادت اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اپنی قوم کی نونہالوں اور معماروں کے مستقبل کو محفوظ بنا نے کیلئے دہشتگردوں کا قلع قمع کر کے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کر نے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے جس طرح آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت نے متفق ہو کر نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا تھا اس کو من وعن پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنا نے کیلئے ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کی جا سکے۔