آواران کے علاقے مشکے میں ایف سی کی کاروائی ، 6دہشت گرد ہلا ک

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ، 2زخمی

جمعہ 22 جنوری 2016 22:49

آواران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) بلوچستان کے جنوبی ضلع آواران کے علاقے مشکے میں ایف سی کی کاروائی میں 6دہشت گرد ہلا ک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایف سی ذرائع کے مطابق بلوچستان فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کی علاقے میں موجودگی بارے خفیہ اطلاعات پر مشکے میں کارروائی کی جس دوران 6دہشتگردمارے ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ خطرناک وارداتوں میں ملوث ہونے کے باعث انتہائی مطلوب تھے ۔ ایف سی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :