کاشتکار کنوار گندل کی کاشت یکم فروری سے شروع کریں، محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت یکم فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنوار گندل کاپودا کھیتوں میں لگانے کیساتھ ساتھ گھروں اور گملوں میں بھی ضروری استعمال اور زیبائش کیلئے لگایا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گندل کے پودے کاتنا نہیں ہوتا بلکہ اس کے پتے تنانما ہی ہوتے اور گودے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کنوار گندل کوغذاء کے طور پر استعمال کر کے جزو بدن بنانے والے افراد نظام انہضام کی اصلاح و بحالی میں خصوصی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فروری و مارچ کے ایام میں کنوار گندل کے پودے بہتر پرور ش پاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :