کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا حملہ خفیہ ہوتا ہے جو پیداوار ، کپاس کی کوالٹی کو خراب کرتی ہے، محکمہ زراعت توسیع بوریوالا

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:05

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا خفیہ حملہ ہوتا ہے جو کہ پیداوار اور کپاس کی کوالٹی کو خراب کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع ) بورے والا چودھری کلیم نثار نے بتایا ہے کہ گلابی سنڈی کے کنٹرول کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) بورے والا خصوصی مہم چلا رہا ہے جس میں زمینداران کو ہدایات کی جا رہی ہے کہ وہ چھڑیوں کے ڈھیروں کو اُلٹ پلٹ دیں اور بچے کھچے اور آدھ کھلے ٹینڈوں کے کچرے کو آگ لگا کر تلف کر دیں ۔ اس کے علاوہ جینگ فیکٹریوں میں موجود کچرے کے ڈھیروں کو تلف کر نے کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ فصل کاشت ہونے سے پہلے گلابی سنڈی کے پیوپے تلف ہو جائیں ۔

متعلقہ عنوان :