کل جماعتی حریت کانفرنس کی سید علی گیلانی کی مسلسل غیر قانونی نظر بند ی کی شدید مذمت

ہفتہ 23 جنوری 2016 15:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) چیئر مین کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) نے سید علی گیلانی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان ایاز اکبر نے ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کو صحت کی خرابی کے باوجود اپنے گھر میں متواتر نظررکھا گیا ہے اوریہ غیرقانونی سلسلہ 2010سے اب تک جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ حریت چیئرمین کی نظر بندی کا اب تک کوئی معقول جواز پیش نہیں کر سکی ہے اور نظر بندی کے باعث سید علی گیلانی کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب منصوبہ بند سازش کے تحت کیا جا رہا ہے جسکا مقصد انہیں آہستہ آہستہ موت کی طرف دھکیلنا ہے ۔ ایاز اکبر نے کہا کہ بھارت حکومت دراصل اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہی ہے جس نے یاسر عرفات کوغیر محسوس طریقے سے منظر نامے سے ہٹا دیا تھا ۔ ترجمان نے خبر دار کیاکہ اگر سید علی گیلانی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی کٹھ پتلی انتظامہ پر عائد ہو گی۔