نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ کے مختلف علاقوں میں ہڑتال، دکانیں، کاروباری مراکز بند، سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی

ہفتہ 23 جنوری 2016 15:17

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی حالیہ شہادت پر پلوامہ کے نائینہ،بانڈینہ اور دیگر علاقوں میں ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دکانیں ، کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔لوگوں نے ایک شہید کے آبائی علاقے نائینا میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور اس دوران کم از کم 40مظاہرین زخمی ہوگئے جن میں سے تین گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ متعدد حریت رہنماء شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پلوامہ گئے ۔انہوں نے اس موقع پرعلاقے میں عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کیا۔ بھارتی پولیس نے عبدالاحد پرہ، فیروز احمد خان، مولوی بشیر عرفانی، عبدالرشید ڈار اور غلام رسول کو پلوامہ کے علاقے کرالہ پورہ میں اس وقت گرفتارکرلیا جب وہ نینا اور بانڈینہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے بعد واپس سرینگر لوٹ رہے تھے۔ انہیں لاسی پوری تھانے میں نظر بند کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :