مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر حرکت المجاہدین کے پانچ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بارہ مولہ سے حرکت المجاہدین کے پانچ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے واضح ہوا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر یہ عسکریت پسند بھارتی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :