وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صاحبزادی پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے تیار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 19:50

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صاحبزادی پاکستان کا نام روشن کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صاحبزادی پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری کی صاحبزادی اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے میدان میں آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نتاشہ علی خان 15 برس کے طویل عرصے بعد بھارت کا دورہ کرنے والی خواتین کی قومی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں۔ نتاشہ علی خان کے کوچ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ کافی محنت کرنے والی با صلاحیت کھلاڑی ہیں جن سے انہیں کافی امیدیں وابستہ ہیں۔