پابندی ختم ہوتے ہی تلور کے شکاری شیوخ کی آمد شروع ہوگئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:27

پابندی ختم ہوتے ہی تلور کے شکاری شیوخ کی آمد شروع ہوگئی

چاغی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء )سپریم کورٹ کی جانب سے تلور کی محدودشکار پر پابندی ختم کرنے کے بعد چاغی میں عرب شیوخ کے آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

وائلڈ لائف حکام کے مطابق گورنر تبوک کے کارندے دالبندین پہنچ گئے ہیں جو ایک دوروز میں شہر کے نواحی علاقے بارتاگزی کے ریگستان میں ابتدائی شکار کیمپ قائم کریں گے جبکہ اس سلسلے میں گورنر تبوک کے نمائندوں کی جانب سے سروے پہلے ہی مکمل کی گئی ہے۔حکام کے مطابق گورنر تبوک کی آمد کا فی الحال کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا البتہ ان کی آمدجلد ہی متوقع ہے۔