تاجروں کے حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے، دوکانداروں کے ساتھ کسی کو ناانصافی نہیں کرنے دیں گے

مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی ملک تاج کا بیان

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:57

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) تاجروں کے حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے دوکانداروں کے ساتھ کسی کو ناانصافی نہیں کرنے دیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجرانکے صدر حاجی ملک تاج نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ فتح جنگ کی تاجر برادری نے ہر موقع پر انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا لیکن کچھ عناصر تاجروں میں نفاق ڈالنے کیلئے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن پر پروپیگنڈے کر رہے ہیں ہم کسی بھی دوکاندار کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے چاہے وہ مقامی انتظامیہ ہی کیوں نہ ہو حاجی ملک تاج نے کہا کہ غریب ریڑھی بانوں اور چھوٹے دوکانداروں پر بھاری جرمانے کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور اگر تجاوزات کے نام پر بھی کسی کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے حاجی ملک تاج نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجراں دوکانداروں کے حقوق کیلئے متحد و متفق ہے